گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جنرل ہولڈ اپ، 127کے چالان

گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جنرل ہولڈ اپ، 127کے چالان

ملتان(وقائع نگار)ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان کی ٹیموں نے ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جنرل ہولڈ اپ لگایا ۔جنرل ہولڈ اپ کو کامیاب بناے کیلئے ایکسائز انسپکٹروں سمیت دیگر ملازمین پر مشتمل تین ٹیموں نے گزشتہ روز شہر بھر کے مختلف علاقوں پر ناکہ لگاکر شارٹ ٹوکن،بلانمبری اور بغیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔اس دوران127 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور1237گاڑیوں کی چیکنگ کا سللسہ بھی مکمل ہوا۔ای ٹی او ایڈمن محمد یوسف ورک کے مطابق گاڑیوں کے کئے گئے چالانوں کی مد میں4لاکھ99ہزار700روپے کی آمدن متوقع ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر