اسحاق ڈار کی نیب فیصلے پر احتساب عدالت میں نظر ثانی کی درخواست
اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جائیداد ضبطگی کے معاملے پر نیب فیصلے پر احتساب عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی، اسحاق ڈار نے نیب کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا۔بدھ کو جائیداد ضبطگی کے عاملے پر اسحاق ڈار نے نیب فیصلے پر احتساب عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے نیب فیصلے پر اعتراضات احتساب عدالت میں جمع کرادیئے، اسحاق ڈار نے نیب کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا۔ احتساب عدالت نے 10جنوری تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔
اسحاق ڈار