نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی : شیخ رشید

نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی : شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی ہے اس لئے انہیں اندازہ ہی نہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید عمران کے لئے فائدہ مند ہے جس سے اس کی فوقیت میں اضافہ ہو گا ۔ سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو بھی بیان دیں گے عمران خان کے خلاف ہی دیں گے ۔ عمران خان کی ضمانت پر نواز شریف کو بہت تکلیف ہوئی ہے اور وہ اتنے غیر ذمہ دارانہ اور نابلد ہو چکے ہیں کہ عمران خان پر تنقید کئے جا رہے ہیں ۔ میں نہایت ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان ٹی وی حملہ کیس اور نہ ہی ایس پی کو مارنے میں ملوث نہیں۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر میں نااہل ہو گیا ہوں تو باقی سب کو نااہل ہونا چاہئے ۔ نواز شریف اپنے بھائی شبہاز شریف پر بھی اعتماد نہیں کرتے نہ ان سے کوئی چیز شیئر کرنا چاہتے ہیں ۔ نواز شریف کبھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنائیں گے ۔

چیخ رشید

مزید : علاقائی