ہائیر ایجوکیشن کے کردار کے تعین بارے بیان ،کسی بھی سرکاری میٹنگ میں شرکت ، جامعات کے ذمہ دارانپر پیشگی اجازت کے بغیر پر پابندی

ہائیر ایجوکیشن کے کردار کے تعین بارے بیان ،کسی بھی سرکاری میٹنگ میں شرکت ، ...

ملتان(جنرل رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ کی تمام سرکاری(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

جامعات کیذمہ داران اور افسران پر فیڈرل ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کے تعین بارے کسی بھی فورم پر بیان یا کسی بھی سرکاری میٹنگ میں چانسلر / حکومت کی پیشگی اجازت کے بغیر شرکت پر پر پابندی عائد کردی ہے،اس ضمن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبہ کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلر کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ،مراسلہ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ملکی آئین میں 18ویں ترمیم کے بعد فیڈرل ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی ہائر ایجوکیشن پنجاب کے کردار کے تعین کے لیے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث ہے ،پنجاب حکومت اس ایشو پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے منطوری کے بعداپنا موقف پیش کریگی لہذاء صوبہ کی تمام سرکاری جامعات کے تمام ذمہ داران اور افسران اس ایشو پر کسی بھی فورم پر کوئی بیان یا کسی بھی سرکاری کارروائی میں شرکت چانسلر /حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر نہی کریں گے ،مراسلہ میں یہ بھی ہدایت بھی کی گئی کہ مذکورہ بالا ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...