خانیوال‘ کچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھلس گئے

خانیوال‘ کچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھلس گئے

خانیوال ، عبدالحکیم(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2خواتین سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل۔ نواحی علاقہ حسین آباد ثانی چاہ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

کیکر والا میں شاہین فوٹو سٹو ڈیو کے مالک مظہر حسین لپرا کے گھر گذشتہ صبح کچن میں ناشتہ بنا رہے تھے کہ اچانک ایل پی جی گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں کچن میں موجود مظہر حسین، والد فا ضل، والدہ اور بیوی بری طرح جھلس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں وہاں پہنچی جنہوں نے آگ بجھائی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال شفٹ کردیا جہاں پر مظہر حسین کے والد فاضل ،والدہ اور بیوی کی حالت نازک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...