اسلامک بینکنگ سیکٹر دنیا میں تیزی سے نمو پارہا ہے ،طاہر القادری

اسلامک بینکنگ سیکٹر دنیا میں تیزی سے نمو پارہا ہے ،طاہر القادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر))تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست ،منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ 2روزہ پہلی عالمی، اسلامی،اقتصادی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک بینکنگ سیکٹر دنیا میں بڑی تیزی سے نمو پارہا ہے ،اس سیکٹر کاعالمی مالیاتی حجم 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے،اس کی سالانہ شرح نمو 15سے 20فیصد ہے ،اسلامک بینکنگ جن ممالک میں تیزی سے فروغ پارہی ہے پاکستان ان میں سے ایک ملک ہے، اسلامک بینکنگ پروڈکٹس اور سروسز کے فروغ کے ضمن میں حائل فقہی مذہب کی علاقائی قانونی رکاوٹیں دور کردی جائیں تو اس سیکٹر کی شرح نمو میں مختصر وقت میں مزید بہتری اور تیزی لائی جاسکتی ہے،اسلامک بینکنگ سیکٹر عالمی معیشت میں فعّال اور مرکزی کردار ادا کرنے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ اپنی نوعیت کی اس منفرد اور پہلی عالمی اسلامی،اقتصادی اور فنانس کانفرنس میں امریکہ، آسٹریلیا،یو کے، انڈونیشا،ملائیشیا،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اقتصادی ماہرین شریک ہیں۔ کانفرنس کی صدارت چیئر مین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور طاہر القادری نے کی ،کانفرنس کے کو چیئر زوائس چیئر مین منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین اورڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی ہیں۔ کانفرنس کے پہلے روز خطبہ استقبالیہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے پیش کیا، اس موقع پر تعلیمی شعبہ سے متعلق ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند ی اور دہشتگردی کے خاتمے کے موضوع پردو روزہ کامیاب بین الاقوامی کانفرنس کے بعد یہ دوسری بڑی عالمی سطح کی کاوش ہے جس کی میزبانی کا اعزاز منہاج یونیورسٹی لاہور کے حصے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکنگ سیکٹر مائیکرو اکانومی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے۔

طاہر القادری

مزید : علاقائی


loading...