برائلر کی قیمت میں من مانااضافہ، شہریوں میں تشویش، غم و غصہ کی لہر

برائلر کی قیمت میں من مانااضافہ، شہریوں میں تشویش، غم و غصہ کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اسد اقبال)ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کی برائلر فارمرز ایسو سی ایشن کے ساتھ مناپلی نے چکن کی قیمتوں کوصارفین کی پہنچ سے دور کر دیا برائلر کی قیمت میں من مانااضافہ روزانہ کا معمول بن گیا جس پر شہریوں میں تشویش اور غم و غصہ کی لہرپائی جارہی ہے ۔دوسری جانب شادی بیاہ کا سیزن عروج پر پہنچنے سے چکن کی مانگ میں اضافہ اور پروڈکشن میں کمی مناپلی کو تقویت دے رہی ہے ۔ گزشتہ روز برائلر فی کلو قیمت میں 3روپے اضافہ کے ساتھ 238روپے کلو جبکہ گزشتہ دوہفتوں کے دوران برائلر کی فی کلو قیمت میں 83روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ "پاکستان"رپورٹ کے مطابق برائلر کی قیمت میں آئے روز اضافہ نے جہاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے وہیں فارمرز اور ڈیلرز کی چاندی بھی ہو رہی ہے ۔ برائلرگوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی و بیشی کے لیے محکمہ نے برائلر فارمر ز ایسوسی ایشن جو کہ رجسٹر ڈ بھی نہیں کے سر پر ست اعلی کو اختیار دے رکھا ہے کہ و ہ برائلر کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرے جس کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک سے ساز باز کرتے ہوئے قیمت کا تعین کیا جاتا ہے جس کے پیش نظر مالی مفادات کو ملحو ظ خاطر جبکہ عوامی مفاد کو نظر انداز کیا جاتا ہے برائلر کی قیمت میں من مانا اضافہ کر کے اوپن مارکیٹ میں نرخ جاری کر دیے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ برائلر اور انڈوں کی قیمت کے لیے رجسٹرڈ تنظیموں کے عہدیدار ڈیمانڈ اور پروڈکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمت کا تعین کر تے تھے اور جو ایسو سی ایشن کم نرخ جاری کرتی تھی اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی حکومت مارکیٹ میں نرخ جاری کر دیے جاتے تھے جس سے شہریو ں کو ڈیمانڈ کے مطابق برائلر کی قیمت پر اکتفا بھی ہوتا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر فارمرز ایسو سی ایشن کے سر دار تجمل نے ڈسٹر کٹ آفیسر لائیو سٹاک سے مناپلی کر رکھی ہے اور برائلر کی قیمت کا از خود تعین کر نے سے مالی فوائد حاصل کیے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹا ک سیکرٹری لائیو سٹاک کو اعتماد میں رکھتے ہوئے سب ٹھیک کی رپورٹ پیش کر تا ہے ۔واضح رہے گزشتہ ایک ماہ سے برائلر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس پر نہ تو محکمہ لائیو سٹاک نو ٹس لے رہا ہے نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی۔
چکن

مزید :

علاقائی -