دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، بھاری مقدار میں پشاور سے غیر قانونی اسلحہ لانے والا ملزم گرفتار

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، بھاری مقدار میں پشاور سے غیر قانونی اسلحہ لانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور ( کرائم رپورٹر) سی آئی اے صدر پولیس نے دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ لیکر آنے والے ملزم اورنگزیب خاں ولد زمین شاہ قوم پٹھان سکنہ کوہاٹ کو گرفتار کرلیا ۔ملزم نے اپنے زیر استعمال کرولا کار نمبری LOM-5180 کے گیس سلنڈر اور خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا رکھاتھا ۔ سی آئی اے صدر کی بروقت کارروائی سے ملزم اپنے مذموم اور ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکا ۔ پولیس کوخفیہ اطلاع تھی کہ کچھ سماج دشمن عناصر پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی اسلحہ لاکر سپلائی کرتے ہیں اور ناجائز اسلحہ کی بڑی مقدار لاہور شہر میں داخل ہوگی ۔ ایس پی سی آئی اے لاہور سید ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی انور سعید کنگرہ اور ان کی خصوصی ٹیم نے بلال ٹریولز بند روڈ نوانکوٹ کے قریب ناکہ بندی کی۔ دوران چیکنگ ایک کرولا کار نمبری LOM-5180 کے گیس سلنڈر اور خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ پسٹل 30 بور13 ، ریپٹر سیمی آٹو میٹک 3 ، گولیاں 44 بور1700 اور 223 بور 2500 گولیاں برآمد کرلیں۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ یہ اسلحہ ایمونیشن گاڑی کے گیس سلنڈر اور گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپاکر پشاور سے لیکر آتا ہوں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتاہوں ۔ایس پی سی لاہور سید ندیم عباس نے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -