قتل اور سول کیسوں کی جلد سماعت کے لئے مزید دو ماڈل کورٹس قائم کردی گئیں

قتل اور سول کیسوں کی جلد سماعت کے لئے مزید دو ماڈل کورٹس قائم کردی گئیں

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں قتل اور سول کیسوں کی جلد سماعت کے لئے مزید دو ماڈل کورٹس قائم کردی گئی ہیں۔ سیشن کورٹ میں ماڈل کورٹ کے جج واجد منہاس کو جبکہ سول کورٹ میں عثمان سرور کو جج مقرر کیا گیاہے۔ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ماڈل کورٹس بناتے ہوئے سیشن کورٹ اور سول کورٹ کی عدالتوں میں ایک مراسلہ بھجوایا ہے کہ اہم نوعیت کے کیسوں کی فہرستیں سیشن کورٹ کے سپرٹنڈنٹ دلداراحمد کے پاس جمع کرادیں، اس سے قبل سیشن کورٹ میں بچوں اور عورتوں کی ماڈل کورٹس قائم کی گئی ہیں جو باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔

مزید : علاقائی