پولیس کانسٹیبل کو کچل کر ہلاک کرنے کے کیس میں مصطفی منیر اور سعید 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس کانسٹیبل کو کچل کر ہلاک کرنے کے کیس میں مصطفی منیر اور سعید 7روزہ ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نیوایرنائٹ پر ڈیفنس میں پولیس کانسٹیبل مستنصر حسین کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کے کیس میں مصطفی منیراور سعید کو7روز ہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا جبکہ طاہرکو شناخت پریڈ کے لئے ایک روز کے لئے جیل بھجوا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈیفنس پولیس نے کانسٹیبل مستنصرحسین کو گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کرنے والے 3ملزمان مصطفی منیر، سعیداور طاہرکو جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیش کیا۔عدالت میں پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ،ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، ملزمان کے وکلا نے مخالفت کی اورکہا کہ یہ روڈ حادثہ ہے ، دہشت گردی کا کیس نہیں ،پولیس نے دہشت گردی کی دفعہ غلط لگائی ہے ، ملزم طاہرکے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم موقع پر موجود نہ تھا۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد مصطفی منیر اور سعید کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ تیسرے ملزم طاہر کو ایک روز کے لئے جیل شناخت پریڈ کے لئے بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی