عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر لاہور کے 25تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری

عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر لاہور کے 25تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں پولیس کی طرف سے گواہ پیش نہ کرنے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر لاہور کے 25تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری کردئے ہیں۔سیشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں کافی مقدمات ایسے ہیں جن میں پولیس اہلکاربطورگواہ پیش نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے سیکڑوں مقدمات التوا میں پڑے ہیں۔ ماتحت عدالتوں کو عدالت عالیہ کی طرف سے احکامات دئے گئے کہ پرانے مقدمات کو ترجیحٰ بنیادوں پر نمٹایا جائے ، ان احکامات کی تعمیل میں سیشن اور دیگر عدالتوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو طلبی کے سمن جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ اکثر تھانوں کو مال مقدمہ اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا لیکن پولیس کی طرف سے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد نہیں کیاجا رہاہے۔
دوبارہ پولیس کو طلبی کے احکامات پربھی عمل درآمدنہ ہونے پرگزشتہ روزسیشن عدالت نے 25تھانوں کے اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کو مراسلہ بھجوایاہے کہ عدالتی اہلکاروں کو پابند کریں۔ جن تھانوں کے پولیس اہلکاروں کے وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں تھانہ لٹن روڈ، مصری شاہ، ڈیفنس اے،اچھرہ ،جوہرٹاؤن، سمیت 25تھانے شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -