صاف پانی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو سمیت 9ملزمان کی ضمانت میں توسیع

صاف پانی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو سمیت 9ملزمان کی ضمانت میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس کے چیف ایگزیکٹیو وسیم اجمل سمیت 9ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں میں مزیدتوسیع کرتے ہوئے سماعت 11جنوری تک ملتوی کردی ہے۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن کی عدالت میں صاف پانی پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل،امجد آغا، فضل الرحمن، طاہرمقبول،اویس یاسین ،اقتدارعلی اظہرالدین سمیت 9 ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، گزشتہ روز فاضل جج کی لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت نہ ہوسکی جس پرڈیوٹی جج نے ملزمان کی ضمانتوں میں 11جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی