شہری کو دھمکی آمیز خط پرسی سی پی اوسے رپورٹ طلب

شہری کو دھمکی آمیز خط پرسی سی پی اوسے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہری کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری رانا طلعت حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ مدعی شہری کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں،خط میں درخواست گزار اور اس کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،درخواسست گزار نے خط موصول ہونے پر متعلقہ تھانے سے بھی رجوع کیا،شنوائی نہ ہونے پر درخواست گزار نے سی سی پی او لاہور کو بھی درخواست دی مگر سی سی پی او لاہور اور متعلقہ تھانے کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی