اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ اوسے رپورٹ طلب

اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ اوسے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ اوفیکٹری ایریا سے 16جنوری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا درخواست گزار کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں۔

،ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد درخواست گزار پر تشدد کیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں،مدعی کی جانب سے ایس ایچ او کو درخواست بھی دی گئی تھی مگرکسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی