جعلی پاسپورٹ، ڈگریاں ، ویزے بنانے والے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

جعلی پاسپورٹ، ڈگریاں ، ویزے بنانے والے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر) تھانہ سبزہ زار نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ، ڈگریاں ، ویزے اور جعلی مہریں بنانے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار خا لق کنگر ہ نے بتا یاکہ ملزمو ں میں حافظ عبدالقیوم ،مشتاق احمد ،اعجا ز الحق اور احسن اسر ار شامل ہیں۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کے علاوہ اشتہاری بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزمان کوجعلی پاسپورٹ، جعلی ڈگریوں، جعلی ویزوں اور جعلی مہروں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید : علاقائی