ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر254مقدمات درج کرلئے گئے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر254مقدمات درج کرلئے گئے

لا ہور ( کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر254مقدمات درج، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے3 ملزمان گرفتار،غل غپاڑہ کرنے پر3شرابیوں کے خلاف مقدمات درج،5 ون ویلنگ کے ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر254ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے جعلی نمبرپلیٹ اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹ لگانے کے جرم میں 3ملزمان کو گرفتار کر کیف مقدمات درج کیے جبکہ 5 ملزمان شیروز ندیم، ذکی الرحمان، محمد رفیق، محمد ارشاد اور محمد طارق کو ون ویلنگ کے جرم میں گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں3شرابیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی