سپیشل سیکیورٹی یونٹ کا بنیادی مقصد امن و امان کو یقینی بنا نا ہے، امین وینس

سپیشل سیکیورٹی یونٹ کا بنیادی مقصد امن و امان کو یقینی بنا نا ہے، امین وینس

لا ہور ( کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی تشکیل کا بنیادی مقصد غیر ملکیوں کی حفاظت اور شہر کے امن و امان کو یقینی بنا نا ہے ۔ ایلیٹ فورس کے قابل ٹرینرز نے ایس ایس یوکے 230اہلکاروں کو ایک ماہ کے قلیل ترین عرصہ کے دوران بین الاقوامی سطح اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے دوسرے دستے کی پاسنگ پریڈ کی پرُوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمدچوہدری ، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن ڈاکٹر معین مسعود اور تمام ڈویژنل ایس پیز کے علاوہ جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ ایس ایس یو کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ کے بعد اب امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تھانوں سے نفری کو نہیں بلایا جائے گا۔لاہور پولیس شہر کے امن و اما ن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے، لاہور کے باسی بھی شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہ کر انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہSSUکے تازہ دم دستے نے مہمانوں کو سلامی دی اور بہترین عملی مظاہرے پیش کیے ۔سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آخر میں انسٹرکٹرز اور نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید : علاقائی