پنجاب کے تمام اضلاع میں فوجداری اور سول ماڈل عدالتیں قائم

پنجاب کے تمام اضلاع میں فوجداری اور سول ماڈل عدالتیں قائم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک فوجداری اور ایک سول ماڈل عدالت قائم کر دی گئی ۔ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس مینجمینٹ پلان کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں دو دو ماڈل کورٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماتحت عدالتوں کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قتل اور سول نوعیت کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے مجموعی طور پر دو دو عدالتیں قائم کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 8 اضلاع میں ماڈل کورٹس کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد بقایا اضلاع میں بھی ماڈل کورٹس کے قیام کی فیصلہ کیا ہے، اٹک، چنیوٹ، لودھراں، منڈی بہاؤ الدین، نارووال، راولپنڈی، جہلم، مظفر گڑھ اور وہاڑی میں ماڈل کورٹس کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں ماڈل عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تا کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

عدالت قائم

مزید : علاقائی