راضی نامہ پر قتل کاملزم بری کردیا گیا

راضی نامہ پر قتل کاملزم بری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے قتل کے ملزم ماجد خلیل کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 3ستمبر 2017ء کو معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنے دوست علیم علوی کو قتل کردیا تھا،، تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کے والد نے ملزم کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کردیا ہے،ملزم اور مقتول کے والدین میں راضی نامہ ہوچکا ہوا ہے اور عدالت میں بھی پیش کیا جاچکا ہے۔

مزید :

علاقائی -