شیرا کوٹ ، نامعلوم شخص نے 8سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ، نعش کوارٹر میں پھینک کر فرار

شیرا کوٹ ، نامعلوم شخص نے 8سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ، ...

لا ہور ( خبر نگار) شیراکوٹ کے علاقے میں نامعلوم شخص نے 8سالہ بچے کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے لاش زیر تعمیر کوارٹر میں پھینک دی او ر فرار ہو گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوسف نگر کے رہائشی محمد ساون کا 8سالہ بیٹا محمد ساجددو روز قبل گلی میں دوستوں کے ساتھ کھیلنے کیلئے نکلا مگر شام تک گھر واپس نہ پہنچا تووالدین کو تشویش لاحق ہوئی ۔انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور محلہ داروں کے گھروں میں تلاش شروع کر دی مگر کوئی سراغ نہ مل سکاجس پر پولیس کواطلاع دی ۔گزشتہ روز محلہ میں زیر تعمیر کوارٹر میں کام کرنے کیلئے مزدوروہاں پہنچے تو کمرے میں بچے کی نیم برہنہ حالت میں لاش پڑی دیکھی جس کے منہ سے خون نکل رہا تھا ۔انہوں نے15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا جس کی شناخت ساجد کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی