19پولیس افسران کی گریڈ 18 میں ترقی
لا ہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ پولیس نے 19 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والوں میں محمد بلال ،عبدالرؤف ،شہباز الٰہی ،ارسلہ سلیم ،ڈاکٹر انوش مسعوداور دیگر افسران شامل ہیں ۔ترقی پانے والے افسران کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔