سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررازم فورس نے فیصل آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں اکرام اور عتیق الرحمن کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی فیصل آباد کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ستیانہ روڈ بھٹہ خشت کے قریب پہنچے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام بارودی مواد 4ڈیٹو نیٹر ،سیفٹی فیوز برآمد کئے ہیں ۔دہشت گرد فیصل آباد میں کسی سیاسی شخصیت یا اہم مقام پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔سی ٹی ڈی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی