سروسز ہسپتال کے کلرکس کے انتخابات پر فیصلہ محفوظ

سروسز ہسپتال کے کلرکس کے انتخابات پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سروسز ہسپتال کے کلرکس کے انتخابات غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔مسٹر جسٹس جواد حسن نے ارشد بٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سروسز ہسپتال کے کلرکس کے انتخابات کی 28دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ، الیکشن کمیٹی نے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی سلیکشن کروا دی، درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ انتخابات کے بغیر عہدیداروں کی سلیکشن قانون کی خلاف وزی ہے ، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ سروسز ہسپتال کلرکس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا قیام کالعدم کیا جائے اور باقاعدہ طور پر انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے ، عدالت نے کیس کی ابتدائی سماعت کرنے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔
سروسز ہسپتال

مزید :

علاقائی -