منشیات فروش کوایک سال 3ماہ قید ، 9 ہزار جرمانہ

منشیات فروش کوایک سال 3ماہ قید ، 9 ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ڈیڑھ کلو سے زائدمنشیات رکھنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم طارق کوایک سال 3ماہ قید اور 9 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 3ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو باٹاپور پولیس نے ملزم طارق کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا تھا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،دوران چیکنگ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 1680گرام چرس برآمد کی تھی۔

،ملزم دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم منشیات کی ناجائز خرید فروخت میں بھی ملوث ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...