توانائی بحران پر قابو پا لیا ، بجلی کی پیدا واری لاگت کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں : وزیر اعظم

توانائی بحران پر قابو پا لیا ، بجلی کی پیدا واری لاگت کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے بجلی بحران پر قابو پایا‘ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے اچھی کارکردگی کے حامل پلانٹس ہیں‘ بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کررہے ہیں، نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی طلب و رسد پورا کرنے میں مدد ملے گی اورسے سستی توانائی میسر آئے گی‘ اس نظام سے لائن لاسز میں بھی کمی ہوگی۔ بدھ کو کامسیٹس میں نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ایک نیا تصور ہے جو توانائی کے شعبے کا سنگ میل ہے۔ نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی طلب و رسد پورا کرنے میں مدد ملے گی نیٹ میٹرنگ کے لئے بڑے پیمانے پر آلات درآمد کئے گئے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کے نظام سے لائن لاسز میں کمی ہوگی‘ نیٹ میٹرنگ سے سستی توانائی میسر آئے گی انفرادی طور پر بجلی پیدا کرنے والے فالتو بجلی حکومت کو فروخت کرسکیں گے 2013 میں توانائی کی طلب اور رسد میں واضح فرق تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے بجلی بحران پر قابو پایا نیٹ میٹرنگ سے نہ صرف آج بلکہ مستقبل کے بجلی مسائل بھی حل ہوں گے۔ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے اچھی کارکردگی کے حامل پلانٹس ہیں ہوا سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگے ہوئے ہیں بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ نیٹ میٹرنگ فریم ورکنگ کے آغاز پر وزارت توانائی اور کامسیٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -