ٹرمپ کے ایک ٹویٹ نے عالمی امن کو داؤ پر لگادیا

ٹرمپ کے ایک ٹویٹ نے عالمی امن کو داؤ پر لگادیا

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کوآنکھیں دکھانے کی جرا ت ہوئی، لوٹ مار کا مال امریکہ اور برطانیہ سمیت بیرون ملک بینکوں میں بھرنے والے غیروں کے سامنے سر اٹھاکر بات نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ نے عالمی امن داؤ پر لگا دیا لیکن بھارت کو خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے اور پاکستان کی طرف سے اس معاملے پر قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک موقف سامنے آنا چاہیے اور پاکستانی افواج اورعوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونا چاہیے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی معلوم ہے کہ شریف خاندان اور حواریوں کا سیاسی اکھاڑہ پاکستان جبکہ اکاؤنٹس اور اولادیں ان کے پاس ہیں،امریکی صدر نے اسی مفاد پرست ٹولے کی اوقات دیکھتے ہوئے ہرزہ سرائی کو وطیرہ بنالیا ہے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول