پاکستان سفارتی محاز پر اپنا مقدمہ لڑنے میں ناکام

پاکستان سفارتی محاز پر اپنا مقدمہ لڑنے میں ناکام

ممتاز اینکر پرسن جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کی زبان بولتا ہے اور اسی کی رپورٹس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف الزامات بھی لگاتا ہے اور دھمکیاں بھی دیتا ہے ہمیں اس کا توڑ کرنا ہو گا اور بھارت کے مقابلے میں امریکہ سے تعلقات کے اندر جو خلا ہے اس کو دور کرنا ہو گا وہ پاکستان کے سلسلے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ہم سفارتی محاذوں پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے سے بہت پیچھے ہیں جس کا فائدہ بھارت بھر انداز میں اٹھا رہا ہے جس بنا پر امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دیاتا ہے۔اس کا سدباب ضروری ہے امریکہ اور دنیا کو یہ باور کرانا ہر سطح پر ضروری ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر کامیابی سے جنگ لڑ رہے ہیں اگر اس میں پاکستان امریکہ کے درمیان اعتماد کی کمی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ دہشت گردوں اور بھارت کو ہو گا۔

جاوید چوہدری

مزید : صفحہ اول