ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا : شہبازشریف

ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان میں موسمی انفلوئنزاسے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مرض سے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی انفلوئنزاسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اورمرض سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں اور موسمی انفلوئنزاسے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ وزیراعلی نے آئندہ مرض کی بروقت روک تھام اور بچاؤ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی مرتب کرے گی۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ،ملک مختار احمدبھرت ، چیف سیکرٹری ، طبی ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ساہیوال ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اٹک ، کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ملتان اور متعلقہ حکام ملتان جبکہ کمشنر بہاولپور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور متعلقہ حکام بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت جبکہ بعض سیاسی عناصر نے عوام کی ترقی کی مخالفت کی ہے۔ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت اور مخالفین کے جھوٹے دعوے عوام کے سامنے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے شاید بار بار مؤقف بدلنے کو تبدیلی سمجھ رکھا ہے۔ ہم نے تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ۔ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میں نام بنایا ہے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیو الوں میں اراکین پنجاب اسمبلی خرم عباس سیال،محمد آصف باجوہ،سردار قیصر عباس خان مگسی اور میاں مرغوب احمد شامل تھے ۔ شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ کے تحت سکولوں میں سولر پینلز لگانے کے پروگرام کے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اوراس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھرکے 20 ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے اور سولر پینل کی تنصیب سے سکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل ملک ندیم اعوا ن( مرحوم) کی رہائش گاہ اعوان مارکیٹ فیروز پور رو ڈ گئے۔ وزیر اعلی نے ملک ندیم اعوان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -