شہباز کی کرپشن بھی سامنے لائیں گے ، مریم کے بیانات سے ہمیں فائدہ ہوا: عمران خان

شہباز کی کرپشن بھی سامنے لائیں گے ، مریم کے بیانات سے ہمیں فائدہ ہوا: عمران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک،آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کا سودا بھی کرسکتے ہیں۔ ختم نبوت معاملے میں نواز شریف نے کس کو خوش کرنے کی کوشش کی، شریف برادران فون کرکے ججز سے فیصلہ کرواتے تھے، اب ججز بکے نہیں تو نواز شریف اسے سازش کہہ رہے ہیں، فیکٹری نواز شریف کے والد نے لگائی، نواز شریف نے آج تک کون سا کارنامہ سرانجام دیا، میں سند یافتہ صادق اور امین ہوں شہباز شریف کی اربوں روپے کرپشن بھی سامنے لائیں گے، شہباز شریف ہر ڈیل میں پیسہ بناتا ہے جلد لوگوں کو سامنے لاؤں گا ، شیخ النیہان سے ملا ہوں وہ شریف برادران کو فراڈیہ کہتے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اسٹیبلشمنٹ اور ججز کالاڈلا تھا، شریف برادران ججز کو فون کرکے فیصلہ کرواتے تھے، نواز شریف جم خانہ میں بھی اپنا ایمپائر کھڑا کرکے کرکٹ کھیلتے تھے، اب ایمپائر نیوٹرل ہوگئے تو نواز شریف اسے سازش کہہ رہے ہیں ، میرا میچ شریف مافیا کے خلاف ہے، مریم نواز کے بیانات نے تحریک انصاف کو زیادہ فائدہ پہنچایا، ن لیگ کو ڈبونے میں بھی زیادہ ہاتھ مریم نواز کا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی فیکٹریاں ان کے والد نے بنائیں نواز شریف نے آج تک کون سا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا خیال تھا کہ جے آئی ٹی میں بھی پیسہ چلالوں گا، پیسہ نہیں چلاتو نواز شریف نے اسے سازش قرار دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب انصاف نہیں ملے گا تو ہم احتجاج کریں گے، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن قتل عام کے ذمہ دار ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی کریں گے ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔ ضروری نہیں کہ میں وہاں جاکر آصف زرداری کا ہاتھ پکڑوں، شہباز شریف بڑا مجرم اور منافق اور ظالم ہے، شہباز شریف پر ماورائے عدالت قتل کا کیس ہے، کس کس کو انکاؤنٹر میں مروانا ہے شہباز شریف نے لسٹ بنا دی۔ انہوں نے کہا کہ پونے 3 ارب کرپشن ملتان میٹرو میں پکڑی گئی۔ شہباز شریف جو دے، میرے جیسی تلاشی کسی ارکان اسمبلی کی نہیں لی گئی۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا تو نواز شریف نے مجھ پر کیس کردے۔ ایک منشیات فروش مجھ پر کیس کردیتا ہے، کیا یہ جمہوریت ہے؟ پاناما کے بعد 10 کیسز بھگتا چکا ہوں، نواز شریف نے 300 ارب کے جواب میں قطری کا جعلی خط پیش کیا۔ سپریم کورٹ میں جعل سازی کرنے کی علیحدہ سزا ہے، نواز شریف کو ایک سزا جعل سازی پر بھی ملنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر پی ٹی آئی کی مین آف دی سیریز ہے۔ نواز شریف چوری بچانے کے لیے پاکستان کا بھی سودا کرسکتا ہے، نواز شریف پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک ہے۔ ختم نبوت معاملے پر نواز شریف نے کسے خوش کرنے کی کوشش کی؟ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن نے بھی امریکہ کو یقین دہانیوں کرائی تھیں، میں چیف ایگزیکٹو ہوتا تو کبھی امریکہ کی جنگ میں شریک نہ ہوتا 11 ستمبر حملے امریکہ سے ظلم تھا، ہم امریکہ سے تعاون ضرور کرتے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا۔ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں، امریکی نام نہاد وار آن ٹیرر میں 70 ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکا کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکے، افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا، امریکا نے اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا کر ہمیں بدنام کیا۔
عمران خان

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -