ملک میں ’بغاوت‘ کو شکست دیدی :سربراہ پاسداران انقلاب ایران کا اعلان

ملک میں ’بغاوت‘ کو شکست دیدی :سربراہ پاسداران انقلاب ایران کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے ملک میں جاری مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے ’بغاوت‘ کو شکست دیدی گئی ہے، یہ اعلان انہوں نے اس وقت کیا جب حکومت مخالف مظاہروں کیخلاف حکومت کے حق میں ہزا ر و ں افراد نے جلوس نکالے۔حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جمعرات سے جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیا ن ہونیوالی چھڑپوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں عوام کے گرتے ہوئے معیارِ زندگی اور کرپشن کیخلاف ہونیوالا یہ احتجاج 2009 میں اصلاحات کے حق میں ہونیوالی ریلیوں کے بعد سب سے بڑا عوامی احتجاج ہے۔میجر جنرل جعفری نے اعلان میں کہا ’آج ہم کہہ سکتے ہیں 96 کی بغاوت ختم کر دی گئی ہے‘ان کا اشارہ فارسی کیلینڈر کی طرف تھا جس کے مطابق رواں سال 1396 ہے۔انھوں نے مزید کہاسکیورٹی کی تیاری اور لوگوں کی نگہبانی‘ کے باعث ’دشمنوں‘ کی شکست ہوئی اور تین صوبوں میں پاسداران انقلاب کے دستوں نے محدود پیمانے پر کارروائیاں کیں۔مظاہرے ہونیوالی ہر جگہ پر 1500 افراد تھے اور ملک بھر میں مظاہرے کرنیوالوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ نہیں تھی، انقلاب مخالف ایجنٹوں، بادشاہت پسند قوتوں اوردشمنوں نے ایران میں ثقافتی، معاشی اور سکیورٹی خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے 'ملک کے دشمن' اس احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں۔'حالیہ دنوں میں ایران کے دشمنوں نے رقم، ہتھیار، سیاست اور خفیہ اداروں سمیت مختلف ہتھکنڈوں کو ایران میں حالات خراب کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

ایران اعلان

مزید : صفحہ اول