میاں صاحب کو چاہیے پردے کے پیچھے والوں کر برطرف کر دیں : زرداری

میاں صاحب کو چاہیے پردے کے پیچھے والوں کر برطرف کر دیں : زرداری

اسلام آباد (آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے میاں صاحب4سال حکومت کرنے کے بعدبتارہے ہیں کہ میرے سینے میں رازہیں،یہ راز نہیں کوئی فتنہ ہے ،چارسال رازنہیں بتایاپہلے ہی اپوزیشن کوبتادیتے توبہتر تھا، میاں صاحب کو چاہیے جو پردے کے پیچھے ہیں انکو برطرف کر دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آبادمیں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت و لیمہ کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دعوت ولیمہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، اپوزیشن لیڈ ر سید خورشید شاہ ، سینیٹر اعتراز احسن ، سینٹر فرحت اللہ بابر ، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چوہدری یاسین سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی ہے ، سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا 4سال بعدمیاں صاحب راز بتا نے کی باتیں کررہے ہیں، چار سال سے راز کیوں نہیں بتائے،4سال حکومت کرنے کے بعدبتارہے ہیں کہ میرے سینے میں رازہیں، میاں صاحب 4سال بعد نہ جانے کیا کررہے ہیں4سال سے راز نہیں بتائے اب کیا فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں،نوازشریف اپنی حکومت کیخلاف کیا راز بتانا چاہتے ہیں؟چارسال رازنہیں بتایاپہلے ہی اپوزیشن کوبتادیتے توبہتر تھا، میاں صاحب کو یہ بھی پتہ نہیں کہ اْن کو کیوں نکالاحکومت بھی میری،مشینری بھی میری لیکن پتہ نہیں مجھے کیوں نکالا ، حکو مت بھی میری ہے اور اپوزیشن بھی میری ہے،میاں صاحب کو یہ بھی نہیں پتا وہ کیا کر رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی میدان میں ہے آج تک ہم کبھی لائے گئے ہیں کیا؟آج تک تو وہی لائے گئے ہیں،جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا تو نواز شریف خاموش کیوں تھے ، دعا کرتا ہوں ان کا عمرہ اللہ قبول کرے باقی مجھے کوئی کامیابی نظرنہیں آتی۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...