نواز شریف کے سینے میں راز ہیں تو قوم کو بتائیں،پیپلز پارٹی

نواز شریف کے سینے میں راز ہیں تو قوم کو بتائیں،پیپلز پارٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نئے اور پرانے لاڈلے میں مقابلہ جاری ہے، دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے، سیکریٹری جنرل پی پی پنجاب چودھری منظور نے کہا کہ طالبان اور دوسروں کے لاڈلے اب ایک دوسرے کو بھرے بازار بے نقاب کر رہے ہیں، نواز شریف کے سینے میں کوئی راز ہیں تو قوم کو بتائیں، نہ بتایا تو قومی مجرم ہوں گے، قبل از وقت انتخابات دھاندلی ہو رہی ہے تو نواز شریف بتائیں کہ کون اور کس کیلئے کر رہا ہے، نواز شریف کو پاکستان میں دھاندلی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا بہت تجربہ ہے، نواز شریف راز کھولیں اور قوم کو بتائیں کہ ماضی میں کس کس طرح مینڈیٹ پر ڈاکے ڈالے گئے، نواز شریف 2013 سے شروع کر کے انیس سو پچاسی کے انتخابات تک حقائق بتائیں، نواز شریف قوم کو بتائیں کہ آئی جے آئی کس نے کس کامینڈیٹ چوری کرنے کیلئے بنائی، میاں صاحب جرات کریں اور بتائیں کہ اسامہ بن لادن سے ڈالر کس نے کس کے خلاف لئے، لاڈلے اب لب کھولیں اور بولیں کہ جونیجو سے گیلانی تک ہر وزیراعظم کے خلاف کس نے دھاندھلیاں کیں۔

مزید : صفحہ اول