بھارتی جنگی جنون بڑھنے لگا، 1700کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری

بھارتی جنگی جنون بڑھنے لگا، 1700کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 1700کروڑ روپے سے زیادہ کے 2دفاعی سودوں کی منظوری دیدی۔ اس میں فضائیہ کیلئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روس سے 240ٹارگٹڈ بموں کی خریداری کی منظوری دی گئی جس پر 1254کروڑکی لاگت آئیگی۔ فضائیہ ایک طویل عرصے سے اس طرح کے بموں کی کمی سے دوچار تھی ۔یہ بم ملنے کے بعد اس کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوگا۔اسرائیل کے رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈ سے 131براک میزائل خریدے جائیں گے جس پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔

بھارت دفاعی سودے

مزید : صفحہ اول