شکر گڑھ، بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری ، 2افراد شدید زخمی

شکر گڑھ، بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری ، 2افراد شدید زخمی

شکرگڑھ (نامہ نگار)بھارتی فورسز نے شکرگڑھ ورکنگ باؤنڈری پر محاذ کھول دیا،شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر شیلنگ،2 نوجوان زخمی، رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی،مکینوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی، بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سہ پہر ورکنگ باؤنڈری کے سرحدی دیہات سکمال،ٹمبر چک،سلیائیں ،سکھوچک ،بھوپالپور،تغل پور،کرول رنگا،جگوال کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی فورسز نے بے دریغ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں موضع سلیائیں کے رہائشی 2 نوجوان عقیل اور شاہد زخمی ہو گئے ،متعدد مویشیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،پنجاب رینجرز کی جانب بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا،بھارتی فورسز کی گولہ بھاری کے باعث متاثرہ دیہات کے مکینوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی، امدادی ایمبولینسز علاقہ میں بھیج دی گئی ہیں،دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر اے سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ،نقل مکانی کرنے والے افراد کو منتقل کرنے کے لئے ویگنیں بھیج دی گئیں ہیں،رہائش کے لئے سکول کھول دئے گئے جبکہ یونین کونسل چک امرو کا دفتر بھی کھلا رہے گا۔

بھارتی فائرنگ

مزید : صفحہ اول