طیب اردگان کا صدر ممنون کو فون، حمایت کا اعادہ

طیب اردگان کا صدر ممنون کو فون، حمایت کا اعادہ

لاہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور پاک امریکا موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترک صدر نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق ٹوئٹ ناپسندیدہ اور پاکستان کی قربانیاں باوقار ہیں۔ترک صدر طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم ہر طرح کی صورت حال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔

مزید : صفحہ اول