نئی حلقہ بندیوں کا عمل 15جنوری سے شروع ، 28فروری کو مکمل ہو گا

نئی حلقہ بندیوں کا عمل 15جنوری سے شروع ، 28فروری کو مکمل ہو گا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل 15جنوری سے شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا،جس میں الیکشن کمیشن کے حکام نے حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا جس کے تحت عام انتخابات کیلئے حلقہ بند یو ں کا عمل 15 جنوری سے شروع اور 28 فروری تک مکمل ہو گا، حلقہ بندیوں کا عمل 45 میں مکمل کیا جائے گا ۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات پانچ مارچ سے تین اپریل تک سنے اورتین مئی تک نمٹائے جائیں گے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل پانچ جنوری تک کر لی جائے گی ۔ حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا، نگرانی الیکشن کمیشن خود کرے گا اور اعتراضات بھی خود سنے گا ، حلقہ بند یو ں سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا ۔

شیڈول جاری

مزید : صفحہ اول


loading...