عمران کی سیاست اور زندگی نجومیوں ، حکیموں پر رہ گئی ، صادق و امین کا فیصلہ عوام کریں گے : طلال چودھری

عمران کی سیاست اور زندگی نجومیوں ، حکیموں پر رہ گئی ، صادق و امین کا فیصلہ ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم نہیں بنانا۔ عمران خان وزیراعظم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف عدالت میں پیش ہورہے ہیں عمران خان پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلیوژن پر حملہ کرنے کا جواب دیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امپائر کی انگلی پر آسرا کرنیوالے اب نجومی کی بات کرتے ہیں اور ان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا اہلیت کے سرٹیفکیٹ سے بات نہیں بنے گی ۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کون اہل ہے اور کون نااہل ہے اسکا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان افسوس ناک ہے، ہم خطے کے اندر امن چاہتے ہیں ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت اپنے ملک میں امن اور اپنے بچوں کی بہتری کیلئے ہے ۔ کسی اور ملک کیلئے نہیں ، ہمیں کسی ملک کی مدد بھی نہیں چاہیے ۔ ہم کسی بھی ملک کی تمام امن پسند فورسز کے ساتھ تعاون کرنا چاہیں گے لیکن ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت کرنا آتی ہے اور کسی کی مددکے بغیر ہم حفاظت کریں گے۔

طلال چودھری

مزید : صفحہ اول