اسرئیلی پارلیمان میں مقبوضہ بیت المقدس کی تقسئم سے متعلق قانون منظور

اسرئیلی پارلیمان میں مقبوضہ بیت المقدس کی تقسئم سے متعلق قانون منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کی رْو سے مستقبل میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر کی کسی بھی طرح کی تقسیم کو مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ آئندہ شہر کے کسی بھی حصے سے دستبردار ہونے کے لیے اسرائیلی پارلیمان کی دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔ اس سے قبل اس حوالے سے محض سادہ اکثریت درکار ہوا کرتی تھی۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قریب ایک ماہ قبل دیے گئے اْس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اْنہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -