ارشدہ وہرہ ڈی سیٹ کیس فریقین سے تحریری جواب طلب

ارشدہ وہرہ ڈی سیٹ کیس فریقین سے تحریری جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے ڈپٹی میئرکراچی ارشدہ وہرہ کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق فاروق ستار کی درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لئے۔ ارشد وہرہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے منشور و دیگر ریکارڈ کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنرسردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے ارشد وہرہ کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم کا آئین، منشور فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن علیحدہ جماعتیں ہیں، ثابت کریں گے کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم لندن کے ٹکٹ ہولڈر تھے، ایم کیو ایم پاکستان کے نہیں، یہ تمام لوگ بانی ایم کیو ایم کے کٹھ پتلی ہیں۔فاروق ستار کے وکیل نے کہا کہ ارشد وہرہ کے پاس تفصیلات لینے کی وجوہات نہیں ہیں، وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے حکم دیا کہ ارشد ووہرا کو الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے کاپی فراہم کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے 11جنوری تک فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے اور آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ارشد وہرا

مزید :

عالمی منظر -