افغانستان میں اپنی ناکامی پر امریکا نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا : عمران خان

افغانستان میں اپنی ناکامی پر امریکا نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا : ...

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا۔ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں، امریکی نام نہاد وار آن ٹیرر میں 70 ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکا کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکے، افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا، امریکا نے اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا کر ہمیں بدنام کیا۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول