سپریم کورٹ میں فاٹا ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں فاٹا ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں فاٹا ریفارمز پر عملدرآمد کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین کے آرٹیکل 247 کو کالعدم قرار دے کیونکہ آرٹیکل 247 پارلیمنٹیرین اور پاکستانی عوام کے چہرے پر دھبہ ہے ۔ کوکب اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کے عوام انسان ہیں اور انکے بھی بنیادی حقوق ہیں اور آئین کے آرٹیکل 247 کے باعث اعلی عدالتوں کا دائرہ اختیار نہ ہونے کی وجہ سے انکے لئے انصاف کا حصول ممکن نہیں فاٹا کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں جو کالے قانون کے باعث اجنبی بننے پر مجبور ہیں یہی وجہ ہے وہ انٹر نیشنل چارٹر خطبہ حجہ الوداع اور قائد اعظم کے احکامات سے استفادہ نہیں کرسکے درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ فاٹا کے عوام پسماندگی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 247 کو ختم کیاجائے تاکہ فاٹا کے عوام کو بنیادی حقوق میسر آ سکیں ۔

فاٹا ریفارمز

مزید : کراچی صفحہ اول