آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ، 7ارب 81کروڑ روپے مالیت کے 40منصوبوں پر غور

آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ، 7ارب 81کروڑ روپے مالیت کے 40منصوبوں ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 7ارب81کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 40منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر ، سیکرٹری مالیات ، فرید احمد تارڈ، حکومت پاکستان کے نمائیندہ گان ، نمائیندہ محکمہ مالیات کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز ؍سربراہان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں زراعت؍امور حیوانات، جنگلات ، تحقیق وترقی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ ، پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، بیرونی امداد پر اجیکٹس ، صنعت ، آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کا رپوریشن ، صحت عامہ اور ورکس؍مواصلات سیکٹرز کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس میں زیر غور لائے جانے والے منصوبہ جات میں محکمہ امور حیوانات کے مرکز تحقیق وترقی کی مرمتی ؍بحالی ، آزاد کشمیر میں نشانزدہ علاقہ جنگلات میں قدرتی طور پر پودوں کی پیدائش و افزائش میں مالی معاونت ، آزاد کشمیر میں محکمہ مالیات و پبلک پروکیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارٹی(پیپرا) کا استحکام ، میٹا ڈیٹا بیس کا قیام ، کیڈٹ کالج پلندری میں کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام ، واٹر سپلائی راولاکوٹ کے دریک ڈیم کی مرمتی ؍بحالی ، ضلع باغ میں قادر آباد کے مقام پر متاثرہ حفاظتی دیوار کی مرمتی ؍بحالی ، ڈسٹرکٹ جیل بھمبر کے ساتھ مرکزی دیوار کی تعمیر ،ضلع حویلی میں بھیڈی ڈوبہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر ، ضلع نیلم میں DCRIPکے تحت دو متاثرہ سب ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی مرمتی ؍بحالی ، مظفرآباد DCRIP کے تحت روانی کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ سٹرکچر کی مرمتی؍بحالی ، آزاد کشمیر کیمونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے برج فائنینسنگ اور اپ سکیلنگ کا منصوبہ ، آزاد کشمیر میں ڈویژن کی سطح پر مزدور مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ، آزاد کشمیر میں ایک گاؤں ایک پروڈکٹ کا منصوبہ ، اخوت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں خود روزگار سکیم کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ ، محکمہ صحت عامہ کے مکمل شدہ منصوبہ جات کے خلاف بقایا جات کی ادائیگی کا منصوبہ ، آزاد کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کے قیام کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتالوں اور ڈینٹل ہیلتھ یونٹس میں ضروری غیر موجود سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ ، ضلع سدھنوتی میں منگ کے مقام پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کا قیام ،میرپور کے مقام پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام ، ضلع کوٹلی اور بھمبر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ساتھ اوپی ڈی کی درجہ بلندی ، ضلع کوٹلی میں سہنسہ سرساوہ روڈ اورمائی طوطی دربارکھوئیرٹی تاراجدہانی سوہانا روڈ کی مرمتی و بحالی ، ضلع میرپور میں کھوکھراں دہل محمود رائے پور کے مقام پر 100میٹر سپین آر سی سی پل کی تعمیر اور بہترگی مرمتی و بحالی ، سیاکھ ڈڈیال روڈ ، ضلع بھمبر میں بھمبر جاتلاں روڈ کی مرمتی و بحالی ، ضلع باغ میں ڈھلی لسڈنہ روڈ کی مرمتی و بحالی ، تعمیر آر سی سی پل ریڑہ بازار ، تعمیر پر ی سٹریسڈ آر سی سی برج نالہ ماہلدرہ گنگا چوٹی روڈ، ضلع حویلی میں پلنگی تا حویلی روڈ کی مرمتی و بحالی ، ٹینگری چڑی کوٹ عباسپورروڈ پر پلنگی کے مقام پر آر سی سی پل کی تعمیر ، دربار باجی الف دین (مرحوم) سے کالا مولا تک پی سی سی روبطہ سڑک کی تعمیر ، ضلع پونچھ میں گوئیں نالا راولاکوٹ روڈ کی مرمتی و بحالی ، دوارندی تیتیری نوٹ عباسپور روڈ کی مرمتی و بحالی ، تھوراڑ بلگراں سیداں روڈ کی مرمتی و حالی ، ضلع سدھنوتی میں پلندری آزاد پتن روڈ کی مرمتی و بحالی ، پلندری وقلعاں روڈ کی مرمتی وبحالی ، منگ پلندری براستہ چلا رروڈ کی مرمتی و بحالی ، ضلع مظفرآباد میں مجوزہ شاہ سلطان پل کے لیے اراضی اور سٹرکچر کے لیے معاوضہ کی ادائیگی ، نارتھ زون کی دفاعی نوعیت کی اشکوٹ چیحوارڈ، بسوٹی ، شیر کیمپ ، منگ گوئیں نالہ روڈ کی تعمیر اور مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں زمین ؍سٹرکچر کے معاوضہ جات کے بقایا جات کی ادائیگی کا منصوبہ شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین نے تمام متعلقہ سیکرٹریز حکومت کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کا موثر نظام واضع کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ ترقیاتی منصوبوں کا از خود معائنہ کریں اورپراگرس حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی صحیح اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اور عوامی نوعیت کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول