نیب ،کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مبینہ ٹھیکوں میں 2 ارب کی کرپشن کی جانچ پڑتال کاحکم

نیب ،کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مبینہ ٹھیکوں میں 2 ارب کی کرپشن کی جانچ پڑتال کاحکم

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف 3 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو قانون اور قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دینے اور بعد ازاں 3 ارب روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 2 ارب روپے جعلی اسکیموں کے ذریعے خوردبرد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست کی مکمل جانچ پڑتال کا نیب خیبر پختونخوا کو حکم دیا ہے ۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال شفاف ، میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کی جائے تاکہ مبینہ رقوم کی خورد برد کے تمام ذمہ داروں سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

چیئرمین نیب

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...