رشید آباد ملتان بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار‘2 ہینڈ گرنیڈ برآمد

رشید آباد ملتان بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار‘2 ہینڈ گرنیڈ برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر)2004ء میں رشید آباد گراونڈ میں مولانا اعظم طارق کی برسی پر دھماکہ کرنے والا مرکزی ملزم 14سال بعد گرفتار۔دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بتایاجاتاہے کہ ملزم محمد علی عرف بلال عرف آصف عرف علی ولد محمد اقبال قوم خواجہ سکنہ محلہ بلوچاں والا پنڈ دادن ضلع جہلم کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ ملزم رشید آباد بم دھماکہ کے مقدمہ نمبر 193/04 بجرم 7ATA تھانہ لوہاری گیٹ میں ملوث تھا۔2004 رشید آباد بم دھماکہ میں 42 افراد شہید اور 150 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزم نے بم دھماکہ والی گاڑی کو پارکنگ میں لاکر دھماکہ کیا تھا۔دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر 02 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے۔ دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر 02 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے۔جو اس نے شاہ شمس دربار کے عقب میں چھپا رکھے تھے۔ ہینڈ گرنیڈ کو بم سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے ہینڈ گرنیڈ سپاہ صحابہ یا لشکر جھنگوی کے متوقع پروگرام کو نشانہ بنانا تھا،جبکہ مولانا اعظم طارق کے قتل کے مقدمہ میں بھی ملوث رہا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 08/18 درج کر لیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول