صوابی ، موم بتی سے گھر آرشزدگی ، بچی جاں بحق ، باپ دو بچوں سمیت جھلس گیا

صوابی ، موم بتی سے گھر آرشزدگی ، بچی جاں بحق ، باپ دو بچوں سمیت جھلس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی کے علاقے چارباغ میں ایک گھرمیں کمرے کے اندر واٹرکولر پر رکھے گئے جلے ہوئے موم بتی سے آگ لگنے سے سوئے ہوئے پانچ سالہ بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ باپ ،سات سالہ بچی اور دس سالہ بچہ بُری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو علاج کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ عمران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرے میں محو خواب تھے کہ اس دوران کمرے میں واٹر کولر کے اُوپر رکھا گیا جلا ہواموم بتی سے کولر نے آگ پکڑلیا جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،محوخواب اہل خانہ جان نہ بچاسکے جس کے نتیجے میں عمران کا پانچ سالہ بچی سمیہ بی بی بُری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ عمران اور اس کا ایک سات سالہ بچی فاطمہ اور ایک دس سالہ بچہ ابراہیم آگ سے بُری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ،مقامی لوگ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اورزخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ چونکہ متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہے لہٰذا اس کی مالی مدد کی جائے اور زخمیوں کا سرکاری طور پر علاج کرایا جائے ۔