بے جا چھاپوں سے دکانداروں کو تنگ کرنا مقصود نہیں ،ابراہیم شاد خان

بے جا چھاپوں سے دکانداروں کو تنگ کرنا مقصود نہیں ،ابراہیم شاد خان

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل اے سی لاہور ابراہیم شاہ خان نے کہا ہے کہ بازاروں پر چھاپوں سے دکانداروں کو بے جاتنگ کرنا ہرگزمقصود نہیں ہوتا بلکہ سرکاری نرخناموں پرعمل درآمد،ملاوٹ سے پاک اورناپ تول میں کمی کاادراک یقینی بناناہوتا ہے جوہماری ذمہ داری بنتی ہے حفظان صحت کے اصولوں سے ہٹ کر اشیائے خوردونوش کی فروخت قومی جرم کے زمرے میں آتی ہے جسکے خلاف کاروائی ضرورکرتے رہیں گے اوراس ضمن میں کوئی بھی مرتکب دکاندار کسی بھی رعایت کامستحق نہیں ہوتا وہ گزشتہ روزتحصیل لاہورپریس کلب کے نمائندہ امیرصادق جلبیوال سے اپنے آفس میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ایڈیشنل اے سی لاہورکامزید کہنا تھا کہ تحصیل لاہورکے مختلف بازاروں پر چھاپوں کاتسلسل ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم بااللہ کی خصوصیات ہدایات پر جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ پبلک کو سرکاری نرخناموں اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش بلاتذبذب مل جایا کرے اورعوام کواسکی خریداری میں نہ کوئی شائشبہ رہے نہ انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت رہے واضح رہے کہ تورڈھیراورگردنواح کے عوام نے تحصیل ایڈمنسٹریشن کابازاروں پرمسلسل چھاپوں کوسراہتے ہوئے اس پراظہاراطمینان کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر