واپڈا ہائیڈرو یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

واپڈا ہائیڈرو یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)واپڈا ہائیڈرو یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی۔ واپڈا نجکاری کسی صورت قبول نہیں ۔ واپڈا ملازمین کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جائینگے ۔واپڈا ملازمین سے اضافی ڈیوٹی لینے کی تنخواہ نہیں دی جاتی جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔ واپڈا میں سٹاف کی کمی کی اصل وجہ سن کوٹہ میں عدم تعیناتی ہے ۔ چےئرمین حاجی اکرام اللہ ۔ تفصیلات کے مطا بق واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے چےئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین حاجی اکرام اللہ نے کہا کہ واپڈا ملازمین کی فلاح و بہود کیلئے عملی اقدامات کئے جائینگے ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یونین تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے واپڈا امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا میں نئے تقرریوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ واپڈا امور نمٹانے میں مشکلات دور ہو سکے ۔ انہون نے کہاکہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی ۔ واپڈا ہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران ضروری ساز و سامان فراہم کئے جائے۔ملازمین سے اضافی ڈیوٹی لینے کی اجرت نہیں دی جاتی جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو مرکزی اور صوبائی قیادت کے مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ مظاہرین سے یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی مرجان علی اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطا ب کیا۔