میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کی موجودہ طبی سہولتوں کو ناکافی قراردیدیا

میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کی موجودہ طبی سہولتوں کو ناکافی قراردیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالتی احکامات پر قائم اسپیشل میڈیکل بورڈ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے لیے جیل میں موجود طبی سہولیات کو ناکافی قرار دے دیا ہے ۔بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کا اجلاس 20دسمبر کو جناح اسپتال میں ہوا جس میں میڈیکل بورڈ کے ممبران ڈاکٹرعثمان ،ڈاکٹرریاض بیگ اور ڈاکٹرنعیم بلو شریک ہوئے ۔میڈیکل بورڈ نے تجویز کیا ہے کہ شرجیل میمن کا علاج جیل کے اسپتال میں ممکن نہیں ہے اس لیے ان کا کسی مناسب اسپتال میں علاج کرایا جائے ۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کی جانب سے جیل طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔سابق صوبائی وزیر اور دیگر پر پانچ ارب سے زائد کی کرپشن کا

مزید : کراچی صفحہ اول