کراچی ،رینجرز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت

کراچی ،رینجرز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت

کراچی ( کرائم رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قائم خانی کالونی بلدیہ ٹاؤن میں کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم سواتی عرف مفتی ، محمد احمد عرف مولوی عبداللہ اور محمد یوسف عرف شہزادہ عرف نعمان برمی کے ناموں سے ہوئی ۔ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے استاد اسلم گروپ سے ہے اور یہ تمام دہشت گرد سنگین دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...