سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد

سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کو ملزم بنانے کے لئے رینجرز کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ 6جنوری تک موخر کردیا۔بدھ کو ٓجیل میں قائم انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی جانب سے مقدمہ میں ضمانت کے لئے دائر درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ ملزم کے خلاف فیکٹری کو آگ لگانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے کیس میں نامزد شریک ملزم احمد حسن قادری کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بھی مسترد کردی۔عدالت میں سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم انکشافات کرنے والے ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی بھی پیش کی گئی جبکہ عدالت نے رینجرزحکام کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کو مقدمہ کا ملزم بنانے کے لئے دائر درخواست پرفیصلہ 6جنوری تک موخرکردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر مرکزی ملزم رحمان بھولا نے عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے دئے گئے اعترافی بیان سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ان سے بیان زبردستی لیا گیا ،انہوں نے فیکٹری کو نہ ہی آگ لگائی اور نہ آگ لگانے کا اعتراف کیا،۔